انڈین ٹی بورڈ نے چائے باغات کے مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے
خاطر خواہ نقدی نہیں ہونے کا معاملہ متعلقہ ریاستی حکومتوں اور ریزرو بینک
آف انڈیا کے سامنے اٹھایا ہے۔ٹی بورڈ کے چےئرمین سنتوش سارنگی نے ریزرو بینک کے علاقائی افسران سے بات
کی ہے اور چائے باغات مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی کرنے کے لئے خاطر خواہ
نقدی دستیاب کرانے اور اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ٹی بورڈ نے مزدوروں کے مسائل کے سلسلے میں آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرل کے چیف سکریٹریوں کو بھی خط لکھا ہے ۔